29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاور:عبدالولی خان بائی پاس روڈ کی تعمیر 6ماہ میں بھی مکمل نہ ہوسکا
جنگ نیوز -
پشاور… پینتیس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالا چترال کا خان عبدالولی خان بائی پاس روڈ چھ ماہ میں بھی مکمل نہیں ہوسکا۔ مسمار ہونیوالی دکانوں کے مالکان فاقوں پر مجبور ہوگئے۔ چترال بائی پاس روڈ کا افتتاح خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے18 اکتوبر2010 کو کیا تھا۔ عبدالولی خان بائی پاس روڈ کی تعمیر دو ماہ میں مکمل ہونی تھی ۔ چھ ماہ کا عرصہ گذرنے کے باوجود ایک تہائی کام بھی مکمل نہیں ہوا۔ بازار، دفاتر، اسپتال اور عدالتوں کا راستہ بھی بند ہے جبکہ سڑک کی زد میں آنے والی زمینوں اور دکانوں کے لئے بھی تاحال ادائیگی نہیں کی گئی جس سے متاثرین فاقوں پر مجبور ہوگئے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ نے اس مجرمانہ تاخیر کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔