29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پنڈی بھٹیاں:6سالہ مغوی بچہ والدین کوواپس مل گیا
جنگ نیوز -
پنڈی بھٹیاں …پنڈی بھٹیاں میں تیرہ دن پہلے اغوا ہونے والا چھ سالہ واجد علی والدین کو واپس مل گیا۔ پولیس ملزموں کو گرفتار نہ کر سکی۔مغوی واجد علی کے والدین نے بتا یا کہ واجد علی اپنے بھائی کے ساتھ گھر کے باہر کھیل رہا تھا، نامعلوم ملزم اسے اغوا کر کے لے گئے۔ ملزموں نے واجد کو ایک بے اولاد خاندان کے پاس آٹھ ہزار روپے میں بیچ دیا۔ واجد کے والدین کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاندان نے بچے کو واپس کرنے کے بدلے آٹھ ہزار روپے مانگے تاہم وہ پولیس کے ڈر سے بچے کو قبرستان چھوڑ کر بھاگ گئے۔