تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

5سال پورے کرنے دیں پھر حساب مانگیں ، وزیر اعظم

جنگ نیوز -
ملتان…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انقلاب کے نعرے لگانے والے 5سال پورے کرنے دیں، پھر حساب مانگیں، آئندہ منشور میں سرائیکی صوبے کی حمایت کریں گے۔ملتان کی تحصیل جلال پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ عوام کی طاقت سے آئے ہیں ، عوام ہی انہیں گھر بھیج سکتے ہیں ۔ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو جاری رکھے گی،۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھ کربھی عوام کی خدمت کی جا سکتی ہے۔ پیپلزپارٹی کی طاقت عوام سے ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ منشور میں سرائیکی صوبے کی حمایت کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.