تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

متحدہ کے وفد اور صدر کی ملاقات ایک دن کے لئے موخر

جنگ نیوز -
اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ کے وفد اورصدرآصف علی زرداری کی ملاقات صدر کی مصروفیات کے سبب ایک دن کے لئے موخر کردی گئی ہے ۔ صدر سے گورنر سندھ کی ملاقات بھی اب کل ہوگی ۔ایم کیو ایم کے ذرائع نے بتایا کہ ملاقات صدر زرداری کی مصروفیات کے سبب ملتوی کی گئی ہے ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل کے مطابق پیپلز پارٹی نے ایم کیوایم کو مطلع کیا ہے کہ یہ ملاقات اب کل ہوگی ۔ گورنر سندھ کو بھی آج صدر اصف علی زرداری سے ملاقات کرنی تھی تاہم وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک لندن میں ہیں ، رحمان ملک کی آمد کے بعد گورنر اور صدر کی ملاقات بھی اب کل ہوگی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.