29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پنجاب کا مستقبل شاندار، پنجاب حکومت کا تاریک ہے ، شجاعت کی پیشگوئی
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انھیں پنجاب کا مستقبل روشن اور صوبائی حکومت کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔وہ لاہورمیں وفاقی وزیرثمینہ گھرکی سے ان کے شوہر خالد گھرکی کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاست میں عدلیہ اور فوج کے کردار کی بات کرنے والے دراصل اپنی ناکامیاں چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اس موقع پرچوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ وہ کسی بھی حکومت کو گرانے کے حق میں نہیں ۔ چیزوں کو درست سمت میں دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ والے اپنی ذات سے آگے نہیں دیکھتے۔