29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
انتہاپسندی،دہشت گردی کے سنگین چیلنج کاسامناہے،شہبازشریف
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کے سنگین چیلنج کا سامنا ہے۔وہ لاہور میں پنجاب سیکیورٹی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں انسداد دہشت گردی کا علیحدہ محکمہ قائم کیا، دہشت گردی کے خلاف اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی بڑی وجہ غربت ہے۔ وزیراعلیٰ نے پسماندہ علاقوں میں موبائل ہیلتھ یونٹس کی فراہمی کو صوبائی حکومت کا انقلابی قدم قرار دیا۔