تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہورہائیکورٹ:ریمنڈ کے سفارتی استثنیٰ سے متعلق سماعت کل ہو گی

جنگ نیوز -
لاہور…چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے سفارتی استثنا اور اسے امریکہ کے حوالے کرنے سے متعلق کیس کی کل سماعت کرینگے۔ وفاقی حکومت نے ریمنڈ ڈیوس کے سفارتی استثنا سے متعلق موقف پیش کرنے کیلیے عدالت سے تین ہفتوں کی مہلت طلب کی تھی،پنجاب حکومت نے گذشتہ سماعت پر یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ویانا کنونشن اوردیگر قوانین کے تحت سنگین جرم پر کسی کوسفارتی استثنا حاصل نہیں ہوتا۔اتوار کی شام تک ریمنڈ ڈیوس کے سفارتی استثنا سے متعلق وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی دستاویزات جاری نہیں کی گئیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.