تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

چودھری نثار اپنے قائد کو دوبارہ جدہ بھجوانا چاہتے ہیں، بابر اعوان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر بابر اعوان نے الزام عائد کیا ہے کہ ضیا کابینہ کے پارلیمانی سیکریٹری اور مشرف کے کار خاص چوہدری نثار جمہوریت کا دھڑن تختہ کر کے میاں نواز شریف کو ایک بار پھر جدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔بابراعوان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار محلاتی سازشوں اور کار خاص سے فارغ ہو کر جب اپنے گھر پہنچیں گے توانہیں چیئرمین نیب کی تعیناتی کے متعلق صدر زراداری کا خط مل جائے گا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کے جواب میں ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ چوہدری نثار نے سندھی ثقافت کی توہین کی ہے۔ چوہدری نثار وفاق کی بالادستی پر یقین نہیں رکھتے ۔ یہ چودھری نثار ہی تھے جنہوں نے جنرل پرویز مشرف کو آرمی چیف بنوایا ۔بابراعوان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے معافی ناموں پر دستخط کروائے اور میاں برادران کو جدہ بھجوایا جبکہ مشرف کے عہد میں وہ خاموشی سے آمریت کی خدمت کر تے رہے ۔ بابر اعوان نے کہا کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ پر حملے کے ماسٹر مائند تھے۔وزیر قانون نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مفاہمت کی سیاست سیکھی ہے تاہم رائے ونڈ والوں نے عربی پائے بنانے کے سوا کچھ نہیں سیکھا ۔بابر اعوان نے کہا کہ چوہدری نثار نے ان کی ذات پر حملے کئے ہیں جن کا وہ جواب نہیں دینا چاہتے ۔انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران ایک فائل لہراتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے نیب کے سابق چیئرمین دیدار حسین شاہ کی بڑی تعریفیں کی ہیں ۔بابر اعوان نے کہا کہ صدر زرداری چوتھی مرتبہ پارلیمان سے خطاب کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کچھ لوگوں کو مسئلہ ہو رہا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.