تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شمالی وزیرستان میں جاسوس طیاروں کے میزائل حملے،5 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
میرانشاہ…شمالی وزیرستان میں جاسوس طیاروں کے دو میزائل حملوں میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق میران شاہ کے قریب عیسٰی روڈ پر جاسوس طیاروں نے دس منٹ کے دوران دو گاڑیوں پر چھ میزائل فائر کئے ۔ دونوں حملوں میں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور ان میں سوار پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق حملوں کے بعد علاقے پر چھ سے آٹھ جاسوس طیارے دیر تک پرواز کرتے رہے ۔ آج صبح بھی جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں بھی ایک گاڑی پر جاسوس طیارے سے چار میزائیل داغے گئے تاہم اس حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ رواں سال پاکستان کے قبائیلی علاقوں میں اب تک اٹھارہ ڈرون حملے ہوچکے ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.