تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

آئی سی سی ورلڈ کپ:آسٹریلیا کا کینیا کو جیت کیلئے325رنز کا ہدف

جنگ نیوز -
بنگلور…آسٹریلیا نے کینیا کو جیت کیلئے 325رنز کا ہدف دیدیا ہے،بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ گروپ اے کے اس میچ میںآ سٹریلیا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ 50اوورز میں تین سو چوبیس رنز بنائے۔دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ناتجربہ کارکینین ٹیم کی جم کر دھنائی کی ۔کینگروز اوپنرز شین واٹسن اوربریڈ ہیڈن نے بالترتیب اکیس اورپینسٹھ رنز بنائے۔دنوں کے آوٴٹ ہونے کے بعد کپتان رکی پونٹنگ نے مائیکل کلارک کے ساتھ مل کر اور طویل اننگ کھیلی اور پونٹنگ نے چھتیس اور کلارک نے ترانوے رنز بنائے،تاہم دونوں کے آوٴٹ ہونے کے بعد کیمرون وائٹ صرف دو رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے۔ان کے بعد مائیکل ہسی نے اچھے کھیل کامظاہرہ کیا چوّن رنز بنائے۔اسٹیون اسمتھ اورمچل جانسن نے بالترتیب سترہ اور بارہ رنز بنائے اور آوٴٹ نہیں ہوئے۔کینیاکی جانب اودھیم بو نے ستاون رنز دے کرتین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔کپتان جمی کمانڈے نے چھیالیس رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کولنز اوبایو نے ایک وکٹ حاصل کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.