تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شاہ رخ خان کا شکیرا کے ساتھ رقص کرنے کافیصلہ

جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ہمت و حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک میوزک وڈیو تیار کرنے کا ارادہ کیا ہے جس میں ان کے ہمراہ واکا واکا گرل شکیرا رقص کرتی نظر آئیں گی۔شکیرا کی گلوکاری اور بیلے ڈانس کے بہت بڑے مداح شاہ رخ نے شکیرا کو اپنے ساتھ وڈیو میں کام کرنے کی پیشکش کی جس شکیرا نے بناء کسی پس و پیش کے قبول کرلیا۔مشہورموسیقار جوڑی سلیم سلیمان کی کمپوزکردہ اس گانے کو پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا۔تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ گلوکارہ شکیرا کے رقص کے ساتھ تیار ہونے والا کنگ خان کا یہ میوزک وڈیو کس طرح کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی کارکردگی پر اپنا جادو جگا پاتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.