تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

صدر زرداری نے نواز شریف کو ملاقات کی دعوت دے دی

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن نے صدر آصف زرداری اور نوازشریف کی ٹیلی فونک گفتگو کی تفصیلات جاری کردی ہیں ، نواشریف کے پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی کی جانب سے ٹیلے فونک گفتگو کی تفصیلات جاری کی گئیں جس کے مطابق صدر آصف زرداری نے نوازشریف سے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے جمہوری قوتوں کے اتحاد کی ضرورت ہے جس پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ وہ انتخابات کے بعد سے اس ایجنڈے پر قائم رہنے کے لئے حکومت اورخود صدر کو بار بار یاددہانی کراتے رہے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ تین سال گزرنے کے بعد ان کی باتوں کوسمجھنے کی کوشش نہیں گئی اور نہ ہی ان پر عمل کیا گیا۔صدر آصف زرداری نے نوازشریف سے کہا کہ وہ آپ اپنے ایک مقدمے میں جسٹس دیدار پراعتماد کا اظہار کرچکے ہیں،جس پر نوازشریف نے صدر کو جواب دیا کہ ہوسکتا ہے ان کے وکیل اعجاز بٹالوی مرحوم نے شاید ایسا اظہار کیا ہو،انہوں نے ذاتی طور پر جسٹس دیدار شاہ کے بارے میں کبھی کوئی رائے نہیں دی، نوازشریف نے صدر آصف زرداری سے یہ بھی کہا کہ انہیں زبان کاٹنے کے بارے میں بیان پڑھ کر افسوس ہوا،جس پر صدر زرداری نے نوازشریف سے کہا کہ انہوں نے زبان کاٹنے کے بارے میں ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور اس حوالے سے ان سے کوئی گلہ بھی نہیں ہے۔نوازشریف کے پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی کے مطابق صدر زرداری نے نوازشریف کو ملاقات کی دعوت دی ہے جس پر نوازشریف نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے وطن واپسی پر اظہار خیال کریں گے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.