تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیاری سیکٹر کے کارکن عمران کی شہادت پر الطا ف حسین کااظہار افسوس

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جرائم پیشہ دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم لیاری سیکٹر کے کارکن عمران کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں الطا ف حسین نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہو ں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین)۔دریں اثناء اتوار کے روز گینگ وارکے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم لیاری سیکٹر کے کارکن عمران شہید کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان میوہ شاہ کے قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ شہید کا جنازہ ایم کیوایم کے پرچم میں لپٹا ہوا تھا اور ان کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کی گئی ۔ نمازجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون ، ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی و اراکین ، حق پرست ارکان اسمبلی ، ایم کیوایم لیاری سیکٹر کمیٹی کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.