تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دہشتگردی کیخلاف جنگ، دنیا نے پاکستان کی مدد نہیں کی ،شاہ محمودقریشی

جنگ نیوز -
راجن پور…سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں دنیا کا ساتھ دیا لیکن دنیا نے اس انداز سے پاکستان کی مدد نہیں کی ہے جو قابل افسوس ہے ، دہشت گردی پر آنے والے اخراجات کا صحیح تخمینہ آج تک نہیں لگایا جاسکا ہے،شاہ محمود قریشی نے راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی لیکن اس کے باوجود دنیا نے ہماری مدد نہیں کی ،ملنے والی امداد صرف اخراجات کی ری امبرسمنٹ ہے کوئی اضافی مدد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا افغانستان میں فورسز کو امدادی سامان85 فیصد کراچی سے منتقل کیا جارہا ہے ہزاروں کی تعداد میں بھاری ٹریلر سے ہماری قومی شاہراہیں تباہ ہوکر رہ گئی ہیں، شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ موجودہ حکومت کے خلاف نہیں ہیں لیکن وہ ان جیسے بھی نہیں ہیں جو شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار کا رول ادا کریں ، انہوں نے کوئی حکم عدولی نہیں کی اور نہ ہی گستاخی کے مرتکب ہوئے ہیں ، سابق وزیر خارجہ نے کہاکہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائے جانے کے مسئلے پر بات کی جاسکتی ہے ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.