29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹور ڈی پاکستان ،سائیکلسٹ رحیم یار خان سے بہالپور روانہ
جنگ نیوز -
رحیم یار خان…ٹورڈی پاکستان سائیکل ریس کے پانچویں مرحلے میں سائیکلسٹ رحیم یارخان سے بہاولپور روانہ ہوگئے ۔ڈی سی او ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے چوک مسلم کے مقام سے سائیکلسٹ کو رخصت کیا۔پانچویں مرحلے کے آغاز پر48سائیکلسٹ بہاولپور کیلئے روانہ ہوئے ۔اس مرحلے کے دوران سائیکلسٹ200کلومیٹر کا فاصلہ طے کرینگے یہ اس سائیکل ریس کا سب سے طویل ترین مرحلہ ہے ۔کراچی سے رحیم یارخان تک چار مراحل مکمل ہونے کے بعدمجموعی طور پر واپڈا کے صابر17گھنٹے53منٹ اور08سیکنڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ واپڈاکے محمد ابراہیم 17گھنٹے53منٹ اور18سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر اورسوئی سدرن کے نعمت علی17 گھنٹے54منٹ اور28سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبرپرہیں۔