29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکہ: دنیا کے سب سے بڑے پنجہ بازی کے مقابلے کا انعقاد
جنگ نیوز -
نیویارک …امریکہ میں ایک مقامی اسکول کے طلبا اور طالبات نے دنیا کے سب سے بڑے پنجہ بازی کے مقابلے کا انعقاد کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔اس مقابلے میں214 طلبا اور طالبات نے ایک دوسرے کا سامنا کر تے ہوئے پنجے سے پنجہ ملا یااور ایک خوشگوار ماحول میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔اس مقابلے میں نو جوان لڑکے اور لڑکیوں کی کاوش کو سہراتے ہوئے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے بڑے پنجہ بازی کے مقابلے کا ٹائٹل دیا گیا ہے۔