29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بھارت گزشتہ5 سال میں اسلحہ درآمد کرنیوالے ممالک میں سر فہرست
جنگ نیوز -
اسٹاک ہوم ... گزشتہ5 سال کے دوران بھارت اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہے، پاکستان کا نمبر تیسرا رہا۔اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سال میں اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں بھارت پہلے نمبر پر رہا جس نے دنیا بھر میں پیدا ہونے والے اسلحے کا 9 فی صد درآمد کیا۔بھارت کی جانب سے درآمد کیے گئے اسلحے کا80 فی صد روس سے درآمد کیا گیا۔چین اور جنوبی کوریا اسلحے کی خریداری میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔ ان دونوں ممالک نے6 فیصد اسلحہ درآمد کیا۔پاکستان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جس نے دنیا میں اسلحے کی کل پیداوار کا5 فی صد درآمد کیا۔متحدہ عرب امارات ، اسرائیل، مصر اور الجزائر کی جانب سے بھی اسلحے کی خریداری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسلحہ برآمد کرنے والے ممالک میں سر ِ فہرست امریکا ہے، اسلحے کی عالمی برآمدات میں امریکا کا حصہ30 فیصد ہے، جبکہ امریکی سلحے کے بڑے خریدار ایشیا اور اوشیانا کے ممالک ہیں۔