تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

گلوکارہ شکیراکا آبائی وطن کولمبیامیں فن کا مظاہرہ

جنگ نیوز -
بگوٹا ... کولمبیا واکا واکا سے عالمگیر شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ شکیرا نے اپنے آبائی وطن کولمبیامیں فن کا مظاہرہ کیا اور کولمبیا کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپیل کی۔دلکش آواز اور خوبصورت انداز کی مالکہ شکیرا ان دنوں لاطینی امریکا کے دورے پر ہیں۔دورے کا آغاز انھوں نے اپنے آبائی وطن کولمبیامیں کنسرٹ سے کیا۔دنیابھرکولمبیا کی پہچان بننے والی شکیرا کو سننے کے لیے 45 ہزار افراد کے مجمع میں شکیرا کے والدین بھی موجود تھے۔اس موقع پرکولمبیا کے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کے لیے شکیرا نے صدر جُوان مینوئل سانتوس کے ساتھ ایک پریس کانفرنس بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کولمبیا کے 25 لاکھ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی برادری کو متحرک کرنا چاہتی ہیں۔بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کو پیغام دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں کیوں کہ ان کا صدر ان کے بارے میں سوچتا ہے اور عالمی برادری بھی ان کے مصائب سے آشنا ہو رہی ہے۔شکیرا اس سے پہلے ہیٹی کے زلزلہ متاثرین کے لیے بھی امدادی مہم چلا چکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.