29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حرم شریف کے قریب15 منزلہ عمارت پاکستان ہاؤس کیلئے حاصل کرلی،خورشید شاہ
جنگ نیوز -
مکہ مکرمہ ... وفاقی وزیر مذہبی امور اور افرادی قوت خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں900سے زائد حجاج کے لئے حرم شریف کے قریب15 منزلہ عمارت پاکستان ہاؤس کی صورت میں حاصل کر لی گئی ہے ۔ یہ بات انہوں نے مکہ مکرمہ میں51 لاکھ ریال سالانہ کرایہ پر حاصل کیے گئے پاکستان ہاؤس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ گذشتہ دو سال سے پاکستان ہاؤس کے لئے معیاری اور سستی عمارت کی تلاش جاری تھی ۔ انہوں نے کہا کہ900 سے زائد معتمرین اور حجاج کے لئے حرم شریف سے 1100 میٹر کے فاصلے پر 15 منزلہ عمارت پاکستان ہاؤس کی صورت میں حاصل کر لی گئی ہے۔