تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا:فوج اور باغیوں میں لڑائی،البریقا پر قبضے کے متضاد دعوے

جنگ نیوز -
لیبیا:فوج اور باغیوں میں لڑائی،البریقا پر قبضے کے متضاد دعوے

البریقا…لیبیا کی سرکاری فورسز اور قذافی کے مخالفین نے البریقا شہرپر قبضے کے متضاد دعوے کیے ہیں، معمر قذافی نے چین،روس اور بھارت سے اپیل کی ہے کہ وہ لیبیا کے آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں۔معمر قذافی کی مخالف فورسز کے ترجمان کرنل حامد الہاسی نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ البریقا شہر پر ان کی فورسزکا کنٹرول ہے،انھوں نے بتایا کہ انھوں نے قذافی کی حامی فورسز کے بیس فوجی گرفتار کرلیے ہیں جبکہ لڑائی میں پچیس فوجی مارے گئے ہیں۔کرنل حامد نے کہا کہ قذافی کے فوجیوں کو البریقا سے بیس کلو میٹر پیچھے دھکیل دیا ہے۔ لیبیائی فوج کے ترجمان کرنل میلاد حسین نے طرابلس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ قذافی کی فورسز ملک کو باغیوں سے پاک کررہی ہیں ۔ دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہورہے ہیں ۔ الزاویہ ، راس لانوف اور البریقا کو آزاد کرالیا گیا ہے اور اب فوج باقی علاقوں کی آزادی کے لئے پیش قدمی کر رہی ہے۔ بن غازی سے پہلے اجدابیہ واحد قصبہ ہے جس پر حکومت مخالفین کا کنٹرول ہے۔ بن غازی اپوزیشن کا خود ساختہ دارالحکومت ہے ۔معمر قذافی نے تیل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی اپیل چین روس اور بھارت کے سفیروں سے ملاقات میں کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.