29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور: ڈکیتی میں مزاحمت پر خاتون ہلاک، پولیس اہلکار زخمی
جنگ نیوز -
لاہور: ڈکیتی میں مزاحمت پر خاتون ہلاک، پولیس اہلکار زخمی
لاہور…لاہور تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں ڈکیتی میں مزاحمت پر موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون ہلاک جبکہ اس کا شوہر پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق بلال زاہد نامی پولیس اہلکار اپنی اہلیہ عروج کے ہمراہ ایک شادی کی تقریب سے گھرجا رہا تھا کہ ظفر علی روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اس کی اہلیہ عروج موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ بلال زاہد شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال پہنچا دیا گیا۔بلال زاہد کی 2 ماہ قبل ہی عروج سے شادی ہوئی تھی ۔عروج کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس پہنچا دیا گیا۔