29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بحرین:حکومت نے حزب اختلاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی
جنگ نیوز -
بحرین:حکومت نے حزب اختلاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی
مناما…بحرین کے ولی عہد شیخ سلمان بن خلیفہ نے حزب اختلاف کو قومی امور پر مذاکرات کی پیشکش کردی۔بحرین ٹیلی وژن کے مطابق ولی عہد شیخ سلمان بن خلیفہ نے ایک بیان میں اپوزیشن کو بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح قومی مسائل کا حل نکل سکے گا،انھوں نے کہا کہ مذاکرات میں حزب اختلاف کے مطالبات منظور کیے جاسکتے ہیں۔ شیخ سلمان بن خلیفہ نے کہا کہ مذاکرات میں انتخابی اور حکومتی اصلاحات پر بھی بات ہوگی۔اتوار کو دارالحکومت منامامیں اپوزیشن مظاہرین نے احتجاج جاری رکھا تاہم پولیس نے آنسو گیس استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔