تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ورلڈ کپ، ہالینڈ کی بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

جنگ نیوز -
چٹاگانگ…ورلڈ کپ کرکٹ کے32ویں میچ میں ہالینڈ نے میزبان بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد ہالینڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ موسمی حالات سے نمٹنے کیلئے انکی ٹیم پریکٹس کرتی رہی ہے اور امید ہے کہ معقول اسکور کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ ہالینڈ کی ٹیم میں عدیل راجہ کو پہلی بار اس ٹورنامنٹ میں شرکت کا موقع دیاگیا ہے۔ دوسری جانب بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کو ہی ترجیح دیتے کیونکہ پچ پر علی الصبح نمی موجود ہے جس سے بولرز کو مدد ملے گی۔ بنگلا دیش کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہے، رقیب اور نعیم الاسلام کی جگہ شہریار اور شووہ کو جگہ دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.