تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لنڈی کوتل،گورنمنٹ بوائز اسکول دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیاگیا

جنگ نیوز -
پشاور…شدت پسندوں نے خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں ایک رابطہ پل جبکہ لنڈی کوتل میں گورنمنٹ بوائز اسکول کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا۔خاصہ دار فورس کے مطابق شدت پسندوں نے تحصیل لنڈی کوتل میں ایک گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کو باردوی مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔ دھماکے سے اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق ایجنسی بھر میں شدت پسندوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے اسکولوں کی تعداد40 سے زائد ہوچکی ہے۔ دہشت گردی کا دوسرا واقعہ تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل میں پیش آیا جہاں شدت پسندوں نے ایک رابطہ پل کو بارودی مواد سے تباہ کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.