29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اسلام آباد: ملک کے بیشتر مقامات پر خشک موسم کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے بیشتر مقامات پرموسم خشک ہے اور سندھ اور پنجاب کے زیریں علاقوں میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے ۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر مقامات پر موسم خشک رہا اور آئندہ24 گھنٹوں میں بھی یہی صورت حال برقرار رہنے کا امکان ہے ۔ کاشت کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے ۔سندھ کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت38 اور چالیس سنٹی گریڈ یا اس سے زائد رہنے کی توقع ہے۔ آج صبح اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت10 ، کراچی23 ، لاہور19 ، پشاور11 ، کوئٹہ9 سنٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔