تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:ڈکیتی مزاحمت پرپولیس اہلکار زخمی، بیوی جاں بحق

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار ایک خاتون ہلاک جبکہ اس کا شوہر پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔پولیس اہلکار بلال زاہد اپنی اہلیہ عروج کے ہمراہ ایک شادی کی تقریب سے گھرجا رہا تھا ظفر علی روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بلال کی اہلیہ عروج موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ وہ خود شدید زخمی ہوگیا۔ بلال کی دو ماہ پہلے عروج سے شادی ہوئی تھی۔ زخمی کو اسپتال داخل کرا دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.