تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ریمنڈ ڈیوس کے استثنیٰ کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کریگی، لاہور ہائی کورٹ

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ دو پاکستانی شہریوں کے قتل کے الزام میں گرفتار امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے استثنیٰ کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی، اور استثنیٰ کے حوالے سے دائر درخواستیں خارج کریں۔ اس سے قبل استثنیٰ کے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وزارت خارجہ نے اپنا جواب عدالت میں داخل کر دیا۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ریمنڈ کے سفارتی استشنا کا ریکارڈ موجود نہیں، ریمنڈ کے حوالے سے جو بھی ریکارڈ موجود ہوا عدالت میں پیش کر دیں گے، ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ قانون کی حکمرانی اور اپنی ذمہ داری سے مکمل آگاہ ہے۔ وزارت خارجہ کے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ امریکی سفارت خانے نے 27 جنوری کو آگاہ کیا کہ ریمنڈ ڈیوس کو رہا کیا جائے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو امریکی حکومت کی درخواست پر آفیشل بزنس ویزہ دیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.