تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

11سال سے دنیا کے سفر پر نکلے جوڑے نے4بچوں کو جنم دیا

جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…امریکی ریاست نارتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والا جوڑاHerman & Candelaria Zapp جب 2000ء میں اپنی83سال پرانی گاڑی میں دنیا کے ناختم ہونے والے سفر پر روانہ ہوا تو سفر اور کٹتے وقت کی کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔تاہم اب دنیاکے اردگرد اپنے11سالہ طویل و کٹھن سفر کے دوران یہ جوڑا ناصرف 24ممالک کی سیر کرکے1لاکھ42ہزار میل کا سفر بلکہ چار بچوں کے والدین ہونے کا مرتبہ بھی حاصل کرچکا ہے۔1928کے ماڈل کیGraham-Paigeنامی اس کار میں دنیا کا سفر شروع کرنے والے آئی ٹی اسپیشلسٹHermanاورCandelaria اب 8 سالہPampa،5 سالہTehue، 3سالہPalomaاور1سالہWallabyکے والدین بن چکے ہیں جو مختلف ممالک کی شہریت کے حامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.