29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پی پی اورسیز کی جانب سے پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری /نمائندہ جنگ …پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر کارکن پارٹی قیادت کیلئے جان کا نذرانہ دینے کیلئے تیار ہے اور پارٹی کے شریک چیرمین صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتا ہے ان خیالات کا اظہاریورپی ممالک میں مقیم پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماؤں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ارشاد کمبوہ ، پرویز صدیقی ، سید ظفر عباس شاہ، سیدزاہد عباس شاہ ، سید مجاھد حسین شاہ، چوہدری اعجاز، رانا بشیر احمد ، راجہ امجد نواز،راجہ محمد آصف خان ،راجہ ایاز احمد،ملک منظور حسین اعوان ۔ ملک ملازم حسین اعوان ، چوہدری مبارک ، چوہدری احمد ، ملک آفتاب حسین ، فاروق شاہ مبشر حسین شاہ آصف شہزاد چٹھہ،ظہور خان بیگ،مسرت علی شیرازی ، غلام عباس، نذرعباس،ملک مشتاق ، سید وجیع الحسن شاہ،طفیل بٹ، مرزا راسد نسیم،شیخ منیر احمد اوراشفاق احمد سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں نادیدہ قوتیں جمہوریت کے خلاف سازشوں میں سرگرم عمل ہیں جنہوں نے اپنے مقاصد کے حصول کیلئے بعض سیاسی جماعتوں کو بھی استعمال کرنا شروع کردیا ہے ، ہم ان قوتوں پر واضع کردینا چاہتے ہیں کہ جمہوریت پر شب خون مارنے کا وقت اب گذر چکا ، دنیا بھر کے عوام جا گ چکے ، اگر ایسی کوئی کوشش کی گئی تو اورسیز پاکستانی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔