تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان آج اپنی 46ویں سالگرہ منارہے ہیں

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی ووڈ کے سپراسٹار مسٹر پرفیکٹ عامر خان آج اپنی 46ویں سالگرہ منا رہے ہیں جو 14مارچ1965کوممبئی میں پیدا ہوئے ۔عامر خان نے اپنے فلمی سفر کا آغاز بحیثیت چائلڈ اسٹار 1973میں فلم یادوں کی بارات سے کیا جسے ان کے انکل نا صر حسین نے پروڈیوس کیا تھا۔اس کے بعد عامر خان 1988 میں فلم قیا مت سے قیامت تک میں بطورِہیرو جلوہ گر ہو ئے اور جو ہی چاولہ کے مدِ مقا بل لاجواب اداکاری کے جوہر دکھاکر نا صرف بالی وڈ میں اپنی آمد کا اعلا ن کیا بلکہ شائقین کے دل بھی جیت لئے ۔فلم قیا مت سے قیامت تک کی ریلیز کے بعد ان کی کا میا بیوں اور شہرت کی فہرست طویل ہو تی چلی گئی اور 1988 میں ہی عامر نے پہلا نیشنل فلم ایوارڈ اپنے نام کیا۔عامر خان نے 1973سے 2001تک کے عرصے میں فلم یادوں کی بارات ،مد ہوش، ہولی،قیامت سے قیامت تک ،راکھ،دل ،دیوانہ مجھ سانہیں،دل ہے کہ مانتا نہیں،جو جیتا وہ سکندر،ہم ہیں راہی پیار کے ،انداز اپنا اپنا،بازی ،رنگیلا،راجہ ہندوستانی،سرفروش ،غلام،دل چاہتا ہے ، لگان اور دیگر فلموں میں کا م کر نے کے بعد چا ر سال تک کو ئی فلم نہیں کی اور 5 200 مین فلم منگل پانڈے کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوئے۔ایک سال میں ایک ہی فلم کر نے کے اصول پر چلتے ہوئے عامرخان نے مسلسل بغیر کسی وقفے کے 2011تک رنگ دے بسنتی،فنا،تارے زمین پر،گجنی،تھری ایڈیٹس،دھوبی گھاٹ جیسی سپر ہٹ فلمیں پیش کی اور ان فلموں نے کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی ۔ عامرخان نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن کے شعبے میں بھی اپنی قسمت آزماتے ہوئے لگان،تارے زمین پر،جانے تو یا جانے نہ،پیپلی لائیو اوردھوبی گھاٹ جیسی کا میاب فلمیں پروڈیوس کی۔ فلمی ایوارڈ فنگشن میں شرکت نہ کر نے والے عامر خان دو مرتبہ بہترین اداکا ر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں جو انھیں فلم لگان اور راجہ ہندوستانی پر دیا گیا۔ آج کل عامر خان ہدایت کارہ Reema Kagtiکی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.