29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ورلڈ کپ: ڈچ ٹیم کا بنگلا دیش کو جیت کیلئے 161رنز کاہدف
جنگ نیوز -
چٹاگانگ…ورلڈ کپ کرکٹ 2011کے آج کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں بنگلا دیش کی شاندار بولنگ کی بدولت ہالینڈکی ٹیم 160رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کرکٹ کی عالمی جنگ کا 36واں مقابلہ گروپ بی کی ٹیموں بنگلا دیش اور ہالینڈ کے درمیان چٹا گانگ کے ظہوراحمد چودھری اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ ڈچ کپتان پیٹر بورن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن ریان ٹن ڈوئچے کے سوا کو ئی بلے باز بنگلا دیشی بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکا اور یکے بعد دیگرے وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح جھڑتی رہیں اور پوری ٹیم 46.2اوورز میں 160رنز پر آؤٹ ہوگئی اور بنگلادیش کو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف دیا۔ڈوئچے نے ناقابل شکست 53رنز اسکور کئے۔ بنگلا دیش کی جانب سے عبدالرزاق نے تین، شکیب الحسن، سہروی شووو اور روبیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شفیع الاسلام شاندار بولنگ کے باوجود کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ انہوں نے 9.2اوور میں سے تین اوور میڈان کیے اور صرف 15رنز دیئے۔