29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وزیرداخلہ رحمن ملک لندن کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک ، لندن کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔وزیرداخلہ رحمان ملک نے لندن میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقاتیں کی تھیں ، اس موقع پر پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کے اتحادی امور پر بات چیت کی گئی۔وزیرداخلہ نے وہاں برطانوی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اسلام آبادائیرپورٹ پرآمدکے بعدجب ان سے میڈیا کے ارکان نے سوال کیاگیاکہ کیا وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کو ہٹایا جارہا ہے توان کاکہناتھاکہ ایساتوکسی نے نہیں کہا۔