29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان، تابکاری مقررہ حدود کے اندر ہی ہے، منتظمین
جنگ نیوز -
فوکو شیما…فارن ڈیسک…جوہری منتظمین کے مطابق تابکاری کی سطح مقررہ حدود کے اندر ہے۔ چینی نشریاتی ادارے’سی سی ٹی وی‘ کے مطابق جاپان میں جمعہ کے زلزلے سے بری طرح متاثر ہونے والے فوکوشیما کے ایٹمی بجلی گھر کے تین نمبر ری ایکٹر میں دھماکہ ہوا ہے۔ ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے کہا ہے کہ فوکوشیما کے ایٹمی بجلی گھر کے تین نمبر ری ایکٹر کے ایچی دائی پلانٹ میں تابکاری کی سطح10.65 مائیکرو سیورٹ(microsieverts )تھی جو کہ ایک جوہری آپریٹر کی قانونی حد 500 microsieverts ہوتی ہے۔جوہری منتظمین نے حکومت کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ ابھی اس کی حد بہت کم ہے یہ رپورٹ حکام نے اس وقت پیش کی جب تین دنوں میں ایچی دائی پلانٹ میں دوسرا ہائیڈروجن بم دھماکا ہوا ۔ دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔بجلی گھر کے قریب فضا میں دھوئیں کے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔ کابینہ کے چیف سیکریٹری ایڈانو یوکیو نے دھماکے کے 20 کلومیٹر کے رداس میں تقریبا 600 باشندوں کوحکم دیا کہ وہ گھروں کے اندر رہیں۔ ٹوکیو الیکٹرک پاو ر کمپنی نے تصدیق کی کہ اس دھماکے سے ری ایکٹر کنٹینر کو نقصان نہیں پہنچا۔ جس نے ان تحفظات کو کم کردیا کہ دھماکے سے ہوا میں تابکار مادہ جاری ہو سکتا ہے۔ایڈانونے کہا کہ سمندری پانی سے ریکٹر کو ٹھنڈا رکھنے کا عمل جاری رکھا گیا تھا اور کنٹینر میں دباوٴ کی سطح مستحکم رہی۔ جوہری اور صنعتی سیفٹی ایجنسی نے کہا ہے کہ علاقے میں آندھی یا تیز ہوا نہیں چل رہی اس لیے تابکاری کے پھیلاوٴ کا زیادہ امکان نہیں ۔