تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکا:چوری کی کوشش اناڑی چور کی نا اہلی کے باعث ناکام

جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کی ایک دکان میں چوری کے لیے گھسنے والے چور کو اس وقت بھاگتے ہی بن پڑی جب اس کی منہ پر نقاب چڑھانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔دکان میں چوری کی نیت سے داخل ہونے والا چور سی سی ٹی وی کیمرے کے سامنے ہی کھڑا منہ پر نقاب پہننے کی کوشش کرتا نظر آیا ۔تین بار دکان کے کلرک کے سامنے نقاب چڑھانے کی ناکام کوشش کے بعد اس نے کلرک کی طرف پیٹھ کرکے نقاب تو چڑھا لیاتاہم سکیورٹی کیمرے کے سامنے آجانے کے باعث اسے خالی ہاتھ ہی بھاگنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.