29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بر طا نیہ میں امیگریشن کے قوا نین میں سختی کا فیصلہ کر لیا گیا
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…بر طا نو ی حکو مت نے غیریورپی ممالک کے لیے امیگریشن قوانین مزید سخت کر تے ہو ئے ویلڈز، بیو ٹیشنز ، اسٹیٹ ایجنٹس،لیبار ٹری ٹیکنیشنز ، آ رائش گُل ،اور پلمبرنگ کے پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ویزا پر پابندی لگا نے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔اس پا بندی کے بعد غیرگریجویٹ افراد بھی بر طا نیہ کا ویز احاصل نہیں کر سکیں گے جبکہ فی الحا ل بر طا نیہ میں جن پیشوں سے تعلق رکھنے والے افرا د کو ویزا جا ری کیا جاتا ہے ان کی تعدا د ایک سو با نو ے (192)سے کم ہو کر کر ایک سو اکیس (121) کر دی جا ئے گی ۔ بر طا نو ی وزیر ِ امیگریشن Damian Green کا کہنا ہے کہ وہ چا ہتے ہیں کہ بر طا نیہ میں غیر یو رپی افرا د کے بجا ئے بر طا نوی اور یو رپی افراد کو نو کر یوں کے زیا دہ سے زیا دہ مواقع حا صل ہوں اور صرف تعلیم یا فتہ اور ما ہرِ فن افراد ہی بر طا نیہ کا ویز ا حاصل کر سکیں ۔اس پا لیسی کے تحت اسٹو ڈنٹ ویز ا پر بھی مزید سختی کی جا ئے گی اور صرف اعلی تعلیمی ریکارڈ رکھنے والے نو جو انوں کو ہی بر طا نو ی ویزا جا ری کیا جا ئے گا ۔ واضح رہے کہ امیگر یشن کی اس نئی پالیسی کا اطلا ق اپریل 2011 سے ہو گا تا ہم نر سنگ،اکا ؤنٹس اور شو بزسے تعلق رکھنے والے افراد اس پابندی سے محفو ظ رہیں گے ۔