29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ورلڈ کپ: آفریدی ٹاس ہار گئے، زمبابوے کی پہلے بیٹنگ
جنگ نیوز -
پالی کیلے…ورلڈ کپ کرکٹ 2011کا 33واں میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جارہاہے۔ پالی کیلے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے اس میچ زمبابوین کپتان چگمبرا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد چگمبرا کا کہناتھاکہ اگران کی ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی تو وہ جیت سکتے ہیں۔ شاہدآفریدی نے کہا کہ پالی کیلے کی وکٹ بولنگ کیلئے سازگار ہے اور امید ہے کہ اچھی بولنگ سے جلد وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ کامران اکمل کے حوالے سے پوچھے سوال پرانہوں نے کہا وکٹ کیپنگ کامران اکمل ہی کرینگے، انہیں اپنی غلطیوں کا احسا س ہے ،وہ بہت محنت کررہے ہیں،امید ہے آج وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ آج کے میچ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شعیب اختر کی جگہ وہاب ریاض اور عمراکمل کی جگہ اسد شفیق کو شامل کیا گیا ہے۔