تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان کے9ایٹمی ری ایکٹرز پر ہنگامی صورتحال نافذ

جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک…جاپان کے17مقامات پر کل55جوہری ری ایکٹرزہیں جن میں سے9ری ایکٹرزپر ہنگامی صورت حال نافذ ہے۔جاپانی حکام نے جوہری معلومات کی فراہمی میں کمی کردی ہے۔ سیزیم نامی تابکار کے اخراج کی نشان دہی ہوئی ہے۔ تاہم اس کی موجودگی سے تباہی نہیں ہوتی۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے8.9 شدت کے زلزلے اور سونامی نے جوہری بحران پیدا کردیا ہے جس سے بہت سارے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ٹوکیو سے270کلومیٹر دوری پر واقع فو کو شیما کے دائی اچی نیوکلیئر کمپلیکس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔اس وقت سے کئی اور جگہوں پر مزید جوہری تنصیبات میں ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت ختم ہو چکی ہے۔ ان میں سے کئی تنصیبات کے پگلنے( meltdowns) کے خدشے اور تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔9 جوہری ری ایکٹرزپرہنگامی صورتحال ہے۔ان نو میں سے تین فوکوشیما کے دائی چی ،تین فوکوشیما دائی نی اور تین اونا گاوا کی تنصیبات خطرے میں ہیں۔ یہ تمام ٹوکیو کے شمال مشرق میں مشرقی کنارے پر واقع ہیں اور یہ سخت کھولتے پانی کے ری ایکٹرزہیں۔ جاپان کی جوہری اور صنعتی سیفٹی ایجنسی کے حکام کی طرف سے کہا گیا کہ سیزیم نامی تابکار کے اخراج کی نشان دہی ہوئی ہے۔ تاہم اس کی موجودگی سے تباہی نہیں ہوتی۔ فوکو شیما کی دو تنصیبات کے نذدیک سے ایک لاکھ 80ہزار لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔اگر آیوڈین تابکار کا اخراج ہو ا تو شریانوں ( thyroid)کا کینسر ہو سکتا ہے۔پوٹاسیم آیوڈائڈ گولیاں اس کینسر سے بچا سکتی ہیں۔حکام کے نذدیک اگر کوئی ری ایکٹرپھٹ بھی جاتا ہے تو اس کے نقصانات ماحول کو متاثر کر سکتے ہیں اور نزدیکی مکینوں کو نقصان دے سکتے ہیں تاہم ایٹم بم کی طرح کا دھماکا نہیں ہوسکتا۔جاپان میں17جگہوں پر55جوہری تنصیبات ہیں۔جاپانی حکام نے اب معلومات کی فراہمی میں کمی کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.