29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
قصور: شقی القلب شخص نے بیوی اور چاربچوں کو آگ لگادی، خودبھی جل مرا
جنگ نیوز -
قصور…قصورمیں ایک شخص نے اپنی بیوی کو چار بچوں سمیت آگ لگا کر ہلاک کرنے کے بعد خود سوزی کرلی۔پولیس کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں گاڑے والا کے رہایشی شوکت علی کو اپنی بیوی پروین کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا تھا جس پراس نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات گھر کے ایک کمرے کو بند کر کے اپنی بیوی پروین ،بیٹیوں فاطمہ، مصباح ، آمنہ اور بیٹے احمد کو زندہ جلا کر ہلاک کر ڈالا اور خود کو بھی آگ لگاکرزندگی ختم کر لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے بھجو ادیں،پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔