29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پی پی حکومت میں اداروں کے درمیان تصادم نہیں ہوگا ،بابراعوان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں اداروں کے درمیان تصادم نہیں ہوگا ۔ وزیرقانون نے اسلام آباد میں بوریوالا بار کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ حکومت ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں تمام ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی قائم رہے گی۔