29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سپریم کورٹ:گیس تقسیم سے متعلق ٹیکسٹائل ملزکی اپیل سماعت کیلئے منظور
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے صوبوں میں قدرتی گیس کی تقسیم کے مروجہ طریقہ کار کیخلاف ٹیکسٹائل ملز کی اپیل کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے متعلقہ فریقین کونوٹس جاری کردیئے ہیں۔مقدمہ کی آئندہ سماعت لارجربنچ میں کئے جانے کی توقع ہے۔سپریم کورٹ کے جسٹس تصدق جیلانی اور جسٹس طارق پرویز پر مشتمل بنچ نے گیس کی تقسیم سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف ٹیکسٹائل ملز کی اپیل کے مقدمہ کی سماعت کی۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد وفاقی اور صوبائی فریقین کو نوٹس جاری کردئے ہیں ، دو رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کا فیصلہ لارجر بنچ میں کئے جانے کی رائے دیتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا ہے۔