29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شاہ رخ اور سونم کپوربد ترین اداکار اور اداکارہ قرار دے دئے گئے
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سونم کپور کو بدترین اداکار اور اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔Golden Kelaنامی ایورڈ کی کمیٹی ممبرز نے شاہ رخ خان کو یہ ایوارڈ ان کی فلم مائی نیم از خان پر دیا جبکہ اسی سال شاہ رخ خان نے اسی فلم پر بہترین اداکار کا فلم فئیرایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔ دوسری جانب سونم کپور کو ان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم Aishaمیں ان کی اداکاری کو دیکھتے ہو ئے بدترین اداکارہ کاحقدار ٹھہرایا گیا۔شاہ رخ اور سونم کے علاوہ مائی نیم از خان کو بدترین فلم،کنگنا راناوٹ کو بدترین معاون اداکارہ،ارجن رام پال کو بد ترین معاون اداکار، فلم گذارش کیلئے سنجے لیلا بھنسالی کو بدترین ہدایت کارکے ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔