29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دیدارشاہ کادوبارہ تقررروکاجائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…جسٹس ریٹائرڈ دیدارشاہ کا بطور چیئرمین نیب دوبارہ ممکنہ تقرر روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔ چیئرمین نیب کے تقرر کو کالعدم قراردیئے جانے کے عدالتی مقدمہ کے درخواست گزار شاہد اورکزئی نے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے تک چیئرمین نیب کے عہدہ پر تقرر کا ممکنہ عمل روکا جائے ، درخواست کے مطابق سبک دوش چیئرمین نیب دیدار شاہ کا دوبارہ اسی عہدے پرتقرر آئینی اور قانونی پیچیدگیاں پیداکریگا۔