29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور:ڈی جی نیب کی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل نیب پنجاب جسٹس ریٹائرڈ رانا زاہد محمود کی تقرری کیخلاف درخواست پر کارروائی ملتوی کر دی۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز احمد چودھری نے کی۔ عدالت نے درخواست گزار اظہر صدیق ایڈوکیٹ کو رانا زاہد محمود کی تقرری کے حوالے سے ریکارڈ درخواست کے ساتھ منسلک کرنے کی اجازت دیدی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے کنٹریکٹ پر بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیا۔ اس فیصلے کا اطلاق ڈی جی نیب پنجاب پر نہیں کیا گیا حالانکہ ان کی تقرری بھی کنٹریکٹ کے تحت ہوئی تھی۔