تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاک فوج کا دفاعی امور تک محدور رہنا ہی ملکی مفاد میں ہے، سعد رفی

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاک افواج کا قومی سلامتی اور دفاعی امور تک محدور رہنا ہی ملک و قوم اور افواج کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے یہ بات پاک فوج کے ترجمان کے آج شائع ہونے والے بیان کے جواب میں کہی، جو مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل سے جاری کیاگیا۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہاتھا کہ دفاعی بجٹ پر تنقید کی بجائے دیگر اداروں کے بجٹ کے استعمال کا طریقہ درست کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ مخالف ایجنسیاں فوج اورعوام مین خلا پیدا کرنا چاہتی ہیں اس لئے دشمن کی فوجی صلاحیتوں کو مد نظر رکھ کر عسکری تیاریاں کرنا پڑتی ہیں، جس کے جواب میں خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ترجمان کے بیان کے بعض حصے جمہوریت پسندوں کے لئے قابل قبول نہیں ہیں، کیونکہ مختلف اداروں کے لئے مختص شدہ بجٹ کے حجم اور استعمال کا جائزہ لینا افواج کا نہیں پارلیمنٹ کا کام ہے انہوں نے کہا کہ طاقت ور ہمسایوں کی موجودگی میں مضبوط اور پروفیشنل افواج پاکستان کی ضرورت تھی ، ہے اور رہے گی تاہم افواج کا طریقہ کار اور اسکے بجٹ کا استعمال تنقید سے ماورا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر حاکم جرنیلوں نے پاکستانی ریاست اور مسلح افواج کو بیرونی دشمنوں سے بھی زیادہ نقصان پہنچایا،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فوج کی حکمرانی نے ہر بار قوم اور فوج میں فاصلے بڑھاکر دشمن کا کام آسان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.