تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حکومت کسی بھی قومی ادارے سے تصادم کے موڈ میں نہیں،وزیراعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ بعض عناصرقومی اداروں کے درمیان تصادم کی کوشش کررہے ہیں ،تاہم موجودہ حکومت آئین کے متعین کردہ دائرہ کار میں رہ کر جمہوری اداروں اور آزاد عدلیہ کا احترام کرتی ہے اور کسی بھی قومی ادارے کے ساتھ تصادم کے موڈ میں نہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کاکہناتھاکہ آزاد عدلیہ کے فیصلوں کااحترام اور انہیں تسلیم کیاہے ، جس کی توثیق چیف جسٹس سپریم کورٹ نے خوداپنے ریمارکس میں کی ہے، حالانکہ اس کیس میں خودحکومت پارٹی تھی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وفاقی کابینہ متفقہ طور پرتصادم کے تاثرکومستردکرتی ہے۔ انہوں نے جاپان میں سونامی میں ہونیوالی ہلاکتوں اور تباہی پر حکومت اور عوام کی جانب سے افسوس کا اظہارکیا، وزیراعظم نے کہاکہ جو ممکن ہوسکا ، جاپان کے دوستوں کی مددکے لئے کیاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.