29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حامد سعید کاظمی کی حفاظت یقینی بنائی جائے،وزارت داخلہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت پنجاب اور چیف کمشنر اسلام آبادکو سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت اور چیف کمشنر اسلام آباد کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو جان و مال کی مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے ۔