29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کے ایس ای میں اتارچڑھاوٴ، 100انڈیکس12045پوائنٹس پر بند
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے وار کاروبار کے آغاز پر کاروباری سرگرمیاں اتارچڑھاؤ کا شکار رہیں۔ پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا مگر مارکیٹ زیادہ دیر اس رحجان کو برقرار نہ رکھ سکی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای100 انڈیکس0.13 پوائنٹ کے معمولی اضافے کے ساتھ بارہ ہزار45 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم سات کروڑ ستر لاکھ شیئرز رہا۔ آج سب سے زیادہ کام نمیر انڈسٹری کیمیکل کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت30 پیسے اضافے کے ساتھ تین روپے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس34 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار769 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اتارچڑھاؤ کا یہ سلسلہ مزید ایک دوروز جاری رہ سکتا ہے۔