29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاورہائی کورٹ کے پانچ جج آج ملازمتوں سے فارغ ہوگئے
جنگ نیوز -
پشاور...پشاور ہائی کورٹ کے پانچ ایڈیشنل جج مستقل نہ ہونے پر آج اپنی ملازمتوں سے فارغ ہو گئے ہیں۔پشاور ہائی کورٹ کے فارغ ہونیوالے ججوں میں جسٹس سردار شوکت حیات، جسٹس عبدالصمد خان، جسٹس امتیازعلی ، جسٹس شیر محمد خان اور جسٹس ضیا الرحمان شامل ہیں۔ جوڈیشل کمیشن نے ان ججوں کی ملازمتیں مستقل نہیں کیں جس کی وجہ سے وہ آج ہائی کورٹ کی ملازمت سے فارغ ہو گئے۔ پانچوں ججوں کی تقرری گذشتہ سال مارچ میں ہوئی تھی اور انہوں نے ایک سال ایڈیشنل ججوں کی حیثیت سے پشاور ہائی کورٹ میں ملازمت کی۔ پانچ ججوں کے فارغ ہونے کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد دس رہ گئی ہے۔ جو مطلوبہ تعداد سے دس کم ہے۔