29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اسلام آباد: ایئرپورٹ پر امریکی باشندہ کو روک لیا گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد کے ایئرپورٹ پرکراچی جانیوالی پرواز کے ایک امریکی مسافر کو سامان سے بلٹ پروف جیکٹ برآمد ہونے پرروک لیاگیا، تاہم بعدمیں اسے جانے کی اجازت دے دی گئی۔ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ اورلیلاس وکٹوریانوOrlelas Victoriano پی آئی اے کی پرواز پی کی 301 سے کراچی جانا چاہتا تھا ، ایئرپورٹ کے کاوٴنٹر پر جب اس نے سامان جمع کرایا تو اس میں بلٹ پروف جیکٹ موجود ہونے کی نشاندہی ہوئی ، اس پر سیکیورٹی حکام نے اس امریکی کو روکا تو اس نے خود کو سفارت کار ظاہر کیا ، حکام کا کہنا تھا کہ بلٹ پروف جیکٹ کو ذاتی سامان میں لے جانا منع ہے ، بعد میں امریکی سفارت خانے سے مدد آنے پر اسے جانے کی اجازت ملی اور خصوصی اجازت نامہ ہونے پر جیکٹ بھی لے جانے دی گئی، کراچی جانے والی اس پرواز کو تاخیر کا سامنا بھی کرنا پڑا۔