29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پی پی پنجاب کا شہبازشریف کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ
جنگ نیوز -
لاہور....مسلم لیگ ق کے ارکان توڑنے پر پیپلز پارٹی پنجاب نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ کر لیا۔پی پی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فخرالدین نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف اٹھارویں ترمیم کے تحت آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر فخرالدین کا کہنا تھا کہ خادم اعلیٰ تجاوزات کیخلاف آپریشن اپنے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے غیر قانونی پلازے کو گرانے سے کریں۔ انہوں نے رانا ثنا اللہ کے غیر قانونی پلازے پر بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر فخرالدین نے الزام لگایا کہ رانا ثنا اللہ کے دہشت گرد تنظیموں سے مراسم ہیں اس لئے وہ فوری مستعفی ہو جائیں۔